بلاول دودھ کے دانت گرنے سے پہلے کمپنیوں کے شیئر ہولڈر بن گئے، مراد سعید

اسلام آباد (پبلک نیوز) وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ بلاول زرداری حادثاتی چئیر مین ہیں۔ باپ بیٹا پرچی لئے پھرتے ہیں کہ ہمیں وراثت میں چیئر مین شپ ملی۔ بلاول دودھ کے دانت گرنے سے پہلے کمپنیوں کے شیئر ہولڈر بن گئے۔

پاکستان پیپلز پارٹٰ کے چیئرمین بلاول زرداری کے بیان پر وفاقی حکومت کا رد عمل سامنے آ گیا۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ بلاول کے لیے تقریر لکھنے والے پہلے انہیں مطلب بھی سمجھائے۔ جو ایک سال میں کمپنیوں کا مالک بن جائے وہ والد سے پوچھے پیسہ کہاں سے آیا۔

انھوں نے کہا کہ بلاول کو آکسفورڈ میں بیٹھے بیٹھے وراثت میں حکمرانی ملی۔ جب بلاول آکسفورڈ میں قوم کے پیسے سے وراثت میں حکومت ملنے کا انتظار کر رہا تھا تب عمران خان اور میرے جیسے ورکرز پاکستان بدلنے کی جدوجہد کر رہے تھے۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان کے مرحوم والد پر الزام لگانے سے پہلے والد کے اثاثوں کا کھوج لگائیں۔ عثمان بزدار کے وزیراعلی ہونے پر اعتراض کیوں نہ ہو جب وہ ایسا وزیر اعلی چاہتے ہیں جو ان کے لئے بے نامی اکاونٹس کا انتظام اور کرپشن کا دفاع کرے۔ بلاول کو ایسا وزیر اعلی چاہئے جو والد کے لیے بے نامی اکاونٹ کا انتظام کرے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سندھ میں حکومت کے باوجود چار ہزار اسکول بند ہو چکے۔ سندھ میں تعلیم پر خرچ ہونے والے بجٹ کا حساب کون دی گا؟  آئی جی سندھ کے مطابق1200سے زائد پولیس اہلکار جرائم میں ملوث ہیں۔ جب ایمرجنسی ہوئی تو وزیر اعلی سندھ  کے حلقے میں ہسپتال تک نہیں تھا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی اور اسٹیٹ بینک کے مطابق سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے۔ پیپلز پارٹی اقتدار جاتا دیکھ کر ادھر تم ادھرہم کا نعرہ لگاتی ہے۔ کرپشن کا نام لو تو اینٹ سے اینٹ اور ملک ڈوبنے کی باتیں کرتے ہیں۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں