کرپشن کا جنازہ آج جاتی امراء سے دھوم دھام کیساتھ نکلا: مراد سعید

پبلک نیوز: وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہا ہے کہ ہمیشہ چاہتے تھے کرپشن کا جنازہ دھوم دھام سے نکلے، آج جاتی امراء سے نکل آیا۔ قوم کو بے رحمی سے لوٹنے والے "گارڈ فادر" کی سیاست کی آخری رسومات ادا کی جارہی ہیں۔

ن لیگ کی ریلی پر جاری کردہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "گارڈ فادر" کی سیاست کا جنازہ کوئی اور نہیں خود انکی صاحبزادی نکال رہی ہیں۔ وہ بھائی جو ایئرپورٹ لینے نہ پہنچا آج چھوڑ چھاڑ کر لندن فرار ہوچکا ہے۔ میاں صاحب کو پوری سیاست جھوٹ، فراڈ اور دھوکہ دہی سے عبارت ہے۔

انھوں نے کہا کہ "حضور یہ ہیں وہ ذرائع اور وسائل" سے لیکر بیماری کے ڈرامے تک ہر تماشا بری طرح فلاپ ہوا۔ میاں صاحب اور ان کی کرپشن آج پوری دنیا کیلئے سامانِ عبرت بن چکی ہے۔ بیماری کی آڑ میں ملک سے بھاگنے کی کوشش ناکام ہوئی تو لاہور کی سڑکوں پر آج کی بے جان سرکس لگانے کا خیال آیا۔

مراد سعید کا کہنا تھا کہ قوم میاں صاحب اور ا نکی صاحبزادی کا بیانیہ مسترد کرکے اپنے وزیر اعظم کیساتھ کھڑی ہے۔ عوام نے آج ثابت کردیا کہ انہیں کرپشن اور کرپٹ کرداروں سے نفرت ہے۔ قوم چاہتی ہے کہ ہر کرپٹ کردار جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے۔ این آر او ملے گا نہ ہی کسی قسم کی ڈھیل ہوگی۔ قوم کی لوٹی گئی دولت واپس کرنے کے علاوہ کوئی آپشن اب باقی نہیں۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں