ہری پور میں درندگی کی ایک اور داستان رقم،7سالہ بچہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل

ہری پور(پبلک نیوز) انسانیت سوز واقعہ، تحصیل خانپورمیں 7 سالہ بچے کو مبینہ بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا۔ 7 سالہ عمر کلاس دوئم کا طالب علم تھا، جس کی نعش کوڑے دان سے ملی۔ پولیس نے سفاک ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا۔

 

ہری پورکی تحصیل خانپور میں درندگی کی ایک اورداستان رقم، درندہ صف قاتل نے 7 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کر دیا۔ مقتول 7 سالہ عمر کی لاش قریبی کوڑے دان سے ملی۔ خانپور پولیس کے مطابق 7 سالہ بچے کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے، عمر کلاس دوئم کا طالب علم ہے۔

 

ابتدائی تحقیقات کے مطابق 7 سالہ عمر کو مبینہ طور ذیادتی کے بعد پھندا ڈال کر قتل کیا گیا۔ مقتول کے والد نے کہا کہ عمر کل دوپہر کا گھرسے لاپتہ تھا،کافی تلاش کیا لیکن کچھ سراغ نہ ملا۔ والد اپنے 7 سالہ معصوم بچے کے بے رحمانہ قتل پر غم سے نڈھال نظرآئے۔ پولیس نے 7 سالہ عمر کو درندگی کا نشانہ بنانے والےسفاک ملزم شعیب کو گرفتار کر لیا۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں