ایسا کبھی نہیں ہوا معاشی معاملات کو آئی ایم ایف والے دیکھیں: خواجہ آصف

اسلام آباد (پبلک نیوز) رکن قومی اسمبلی اور رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا معاشی معاملات کو آئی ایم ایف والے دیکھیں۔ ماضی میں معاشی بحران ایسا نہیں تھا جیسے حالات اب ہیں۔

 

قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہماری معاشی آزادی پر سمجھوتہ ہوچکا ہے۔ ایسا کبھی نہیں ہوا معاشی معاملات کو آئی ایم ایف والے دیکھیں۔ ماضی میں معاشی بحران ایسا نہیں تھا جیسے حالات اب ہیں۔ پاکستان مختلف معاشی بحرانوں سے گزر رہا ہے۔ غیر اعلانیہ کچھ اقدامات معاشی بحران بڑھا رہے ہیں۔ اپوزیشن کی تمام پارٹیز نیب کی زد میں ہیں۔ آئی ایم ایف کے لوگ ہماری معیشت پر بیٹھ گئے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ معیشت چلانے والوں کا کسی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ معیشت اجرتیوں کے حوالے کر دی گئی۔ بینچز کے دونوں جانب بیٹھا ہوں، وقت بدلتے دیکھا ہے۔ تمام معاملات کو سیاسی طور پر حل کرنا چاہیے۔ مودی سے امن کی کوئی امید نہیں رکھی جا سکتی۔ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب جنگ لڑی، قربانیاں دیں۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں