وفاقی حکومت سازشیں چھوڑ کر آئین کے مطابق کردار ادا کرے: مرتضیٰ وہاب

کراچی (پبلک نیوز) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت زمین پر ہے، عوام کے مسائل معلوم ہیں کسی پورٹل کی ضرورت نہیں۔ وفاقی حکومت سازشیں چھوڑ کر آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کرے۔

 

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کے ایسے لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے جو زندہ ہی نہیں۔ سندھ کی حکومت زمین پر ہے ہمیں عوام کے مسائل کا پتا ہے کسی پورٹل کی ضرورت نہیں۔ سندھ کے عوام کو پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کی سزا نہ دی جائے۔ وفاقی حکومت محلاتی سازشیں چھوڑ دے ، آئین اور قانون کے مطابق کردار ادا کرے۔

 

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ سندھ حکومت 2 سال سے کوشش کر رہی ہے کہ عوام کو 1200 کیوسک اضافی پانی ملے۔ کراچی کے پانی کے معاملے پر تحریک انصاف نے سندھ حکومت کی کوئی مدد نہیں کی انہوں نے سندھ میں گیس کا بحران پیدا کیا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں