تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد عوام کو کچھ نہیں دیا: مرتضی وہاب

کراچی (پبلک نیوز) مشیراطلاعات سندھ پیپلز پارٹی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ صدر ریاست کا نمائندہ ہوتا ہے، اسے سیاست کی اجازت نہیں۔ امید ہے صدر گورنر سندھ کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لیں گے۔

 

شہر قائد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پاکستان پیپلز پارٹی مشیراطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کے ممبران کو قانونی معاملات کو پہلے پڑھ لینا چاہیے۔ پہلے بھی غلط کام کرنے پر معذرت کرچکے ہیں۔ اس بار بھی غلطی کا اعتراف کریں گے۔ پی ٹی آئی کے اراکین سے ملاقات ہوتی رہتی ہے۔ پیپلز پارٹی آئین پر یقین رکھتی ہے۔ ہارس ٹریڈنگ پر یقین نہیں رکھتے۔ تحریک انصاف نے حکومت میں آنے کے بعد عوام کو کچھ نہیں دیا۔ انتخابات ہوئے تو تحریک انصاف موجودہ نشستیں بھی کھو دے گی۔ تحریک انصاف پہلے اپنی صفوں میں انتشار کو روکے۔

مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مضبوط اور منظم ہے۔ تحریک انصاف اپنی فکر کرئے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف بہت سازشیں ہوچکیں۔ کسی جیالے نے پیپلز پارٹی کے ساتھ بے وفائی نہیں کی۔ قرارداد کے معاملے پر بھی خرم شیرزمان یوٹرن لیں گے۔ آج کچھ نادان دوستوں نے تحریک التوا جمع کرائی۔ صدر ریاست کا نمائندہ ہوتا ہے، اسے سیاست کی اجازت نہیں۔ امید ہے صدر گورنر سندھ کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لیں گے۔ گورنر راج کی بات پر صدر کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آٰیا۔

 

مشیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا ایک ایک ایم پی اے ہمارے ساتھ ہے۔ ماضی میں بھی سازشیں ناکام ہوئیں، اب بھی ہوں گی۔ ملک کی عدلیہ سے انصاف کی امید ہے۔ جےآئی ٹی ایک دستاویز ہے، کوئی آسمانی صحیفہ نہیں۔ اس دستاویز کے خلاف اپیل کریں گے، ضرور انصاف ملے گا۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں