وفاقی حکومت کو گرانے کیلئے اپوزیشن کی ضرورت نہیں: مرتضیٰ وہاب

کراچی(منیر ساقی) وزیراعلی سندھ کے مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کو گرانے کے لیے اپوزیشن کی ضرورت نہیں، وہ خود اپنے اعمال سے اپنی حکومت ختم کر سکتے ہیں۔ خکومت الزام تراشی سے گریز کرے۔

 

آرٹس کونسل میں فن پاروں کی نمائش کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ آرٹس کونسل اور احمد شاہ صاحب کا شکر گزار ہوں، سندھ حکومت آرٹس کونسل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتی ہے۔ قانون سازی کے لیے اپوزیشن اور حکومت کا تعاون ہونا چاہیئے، اپوزیشن سے قائمہ کمیٹوں متعلق پیش رفت ہوئی ہے۔

وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ زرداری صاحب کہتے ہیں! وفاقی حکومت کو گرانے کے لیئے اپوزیشن کی ضرورت نہیں وہ خود اپنے اعمال سے اپنی حکومت ختم کر سکتے ہیں۔ یو ٹرن لینا ان کا شیوا ہے۔ شہید بھٹو دلوں کے راجہ اور بے نظیر بھٹو رانی تھی۔ بلاول بٹھو جلد عملی طور پر حکمرانی کریں گے۔ قوم مانتی ہے کہ حکومت پانچ سال پورے نہیں کریں گی۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں