لیگی سینیٹر مصدق ملک پر 5سالہ بچے کو جنسی ہراساں کرنیکا الزام عائد

اسلام آباد (پبلک نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر مصدق ملک پر پانچ سالہ بچے کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد، بچے کی ماں دہائی لے کر الیکشن کمیشن پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینیٹر مصدق ملک پر پانچ سالہ بچے کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ بچے کی ماں نے سینیٹر مصدق ملک کے خلاف آرٹیکل باسٹھ ون ایف کےتحت نااہلی کی درخواست دائر کر دی۔

درخواست پر ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین ارکان الیکشن کمیشن نے سماعت کی۔ زینیا ستی نے الزام عائد کیا کہ مصدق ملک نے امریکہ میں میرے پانچ سالہ بچے پر جنسی حملہ کیا۔ مصدق ملک کے سی آئی اے کے ساتھ روابط کے باعث امریکہ میں کیس دبا دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار زینیا ستی سے شواہد مانگ لیے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ سینیٹر مصدق ملک کو نوٹس جاری کرنے کےلئےشواہد درکار ہیں۔ ممبر کے پی کے ارشاد قیصر نے کہا کہ اگر مصدق ملک ایسے واقعہ میں ملوث ہیں تو انہیں رکن پارلیمنٹ نہیں ہونا چاہیے۔

الیکشن کمیشن نے درخواست گزار خاتون کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں