نیب لاہور نے سلمان شہباز کو منتقل کی جانیوالی رقوم کا ریکارڈ حاصل کر لیا

لاہور (شاکر محمود اعوان) نیب لاہور نے شریف فیملی کے ملازمین سے ان کے اکاؤنٹس میں منتقل ہونے والے رقوم کی تفصیلات حاصل کر لیں۔ کروڑوں روپے سلمان شہباز کو منتقل ہونے کی دستاویزات بھی منظر عام پر آ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے شہباز شریف فیملی کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا۔ نیب کو شہباز فیملی سمیت ملازمین کے 285 اکاؤنٹس کا ڈیٹا موصول ہوچکا ہے۔ پبلک نیوز نے کروڑوں روپے سلمان شہباز کو منتقل ہونے کی دستاویزات حاصل کر لیں۔

دستاویزات کے مطابق جولائی سے دسمبر 2014 کے دوران 20 کروڑ 68 لاکھ 92ہزار 870 روپے منتقل ہوئے، جنوری سے جولائی 2014 میں سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں 30 کروڑ 80 لاکھ 64 ہزار منتقل ہوئے، جنوری 2014 میں سلمان شہباز کو 10 کروڑ، ستمبر 2014 میں 5 کروڑ کی خطیر رقم سلمان شہباز کے اکاؤنٹ منتقل ہوئی۔

پبلک نیوز کو موصول دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کے فرنٹ مین مشتاق چینی کو یہ رقم بیرون ملک سے منتقل کی گئی تھی۔ مشتاق چینی نے جنوری سے جولائی 2014 کے دوران 30 کروڑ 80 لاکھ 64 ہزار سلمان شہباز کو منتقل کیے۔

15 جولائی 2014 کو بیرون ملک سے 3 کروڑ 94 لاکھ 88 ہزار 803 روپے، 17 جولائی 2014 کو 5 کروڑ 92 لاکھ 38 ہزار 69 روپے، 6جون کو 98لاکھ 59 ہزار 967 جبکہ 7 جون 2014 کو 1 کروڑ 35 لاکھ 57 ہزار، 16 ستمبر 2014 کو 3کروڑ 57 لاکھ 69 ہزار 850 روپے بیرون ملک سے منتقل ہوئے۔

نیب دستاویزات کے مطابق نومبر، دسمبر 2014 میں 6 کروڑ 75 لاکھ 62 ہزار 42 روپے بیرون ملک سے منتقل ہوئے۔ مشتاق چینی نے سلمان شہباز کو 60 کروڑ 30 لاکھ منتقل کیے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں