جنوبی پنجاب کا علاقہ مظفرگڑھ پسماندگی کی وجہ سے حکومتی توجہ کا منتظر

مظفرگڑھ(پبلک نیوز) خان گڑھ تاندلیاں والا شوگر ملز کی جانب سے کیمیکل والے زہریلے پانی کے درجنوں تالاب بنا دیے گئے، زہریلے کیمیکل کی آمیزش سے زیر زمین پانی بھی آلودہ ہونے لگا، کیمیکل کے تعفن اور بدبو نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن کر دی۔

 

خان گڑھ میں تاندلیاں والا شوگرمل کے کیمیکل والے زہریلے پانی کے تالابوں نے درجنوں بستیوں کے رہائشیوں کا جینا عذاب ہو گیا۔ گندے کیمیکل کے تالابوں سے علاقے میں شدید بدبو اور تعفن پھیل رہا، جس کی وجہ سے اہل علاقہ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں زیر زمین پانی بھی زہر آلودہ ہو چکا ہے۔

 

علاقہ مکین زہریلا پانی کے تالابوں سے شدید اذیت میں مبتلا ہیں، مال مویشی، فصلیں اور زیر زمین پانی ہر چیز کو متاثر کر رہا ہے۔ اہل علاقہ متعدد بار احتجاج کر چکے، شوگر ملز مالکان کے خلاف ضلعی انتظامیہ بھی کارروائی کرنے سے گریزان ہیں۔ جنوبی پنجاب کا علاقہ مظفرگڑھ پسماندگی کی وجہ سے حکومتی توجہ کا منتظر ہے۔ حکومت کو چاہییے صحت و صفائی کے بہتر اقدامات کرے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں