ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے: چیف جسٹس

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔ سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز سے متعلق ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان نے ایک کیس کے دوران ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز سے متعلق ریمارکس دیئے کہ ہم نے ڈیمز کے لیے فنڈز کی اپیل کر رکھی ہے۔ ڈیمز کی تعمیر کے لیے قوم کے بچے پیسے جمع کر کے دے رہے ہیں۔ ہم ڈیمز فنڈز میں اپنا حصہ ڈال رہے ہیں اور سپریم کورٹ کے ججز بھی فنڈز دینے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ ڈیمز کے لیے جمع فنڈز کو کسی کو کھانے نہیں دیں گے۔ اس پر پہرا دیا جائے۔ یہ نہیں ہونے دیں گے کہ کمیشن کے لوگ ان فنڈز سے گاڑی اور گھر خرید لیں۔ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ ڈیمز سے متعلق ہر گھنٹے بعد اپ ڈیٹ کی جائے گی۔ ہر گھنٹے ویب سائٹ اپ ڈیٹ ہونے سے پتا چلتا رہے گا کہ کتنے پیسے جمع ہوئے۔ اسٹیٹ بینک کو بھی اپنی ویب سائٹ پر معاملہ اٹھانے کا کہا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔ جب کہ سپریم کورٹ نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز کی غرض سے جو اکاؤنٹ بنایا ہے اس کا ٹاٹئل اور نمبر بھی دے دیا۔

اکاؤنٹ ٹائٹل:

DIAMER BASHA AND MOHMAND DAM FUND

اکاؤنٹ نمبر:

account No.03-593-299999-001-4

احمد علی کیف  4 ماه پہلے

متعلقہ خبریں