سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی گرفتار

پبلک نیوز: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا گیا۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو لاہور ٹول پلازہ پر روک کر گرفتار کیا گیا۔ شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری گزشتہ روز جاری ہوئے تھے۔

 

تفصیلات کے مطابق ایل این جی کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کر لیا۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو آج ایل این جی کیس میں طلب کررکھا تھا لیکن پیش نہ ہوئے۔ سابق وزیراعظم نے پیشی کیلئے 3 دن کی مہلت مانگی تھی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو چار بار طلب کیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا لاہور احتساب عدالت سے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء شاہد خاقان عباسی شہبازشریف کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے احسن اقبال کے ساتھ لاہور جا رہے تھے۔ نیب حکام نے ٹول پلازہ پر شاہد خاقان کی گاڑی کو روکا اور گرفتار کر لیا۔ نیب کے مطابق شاہد خاقان عباسی کے وارنٹ گزشتہ روز جاری ہوئے تھے۔ شاہد خاقان کو لاہور احتساب عدالت پیش کر کے راہداری ریمانڈ لیا جائے گا۔ جس کے بعد انہیں اسلام آباد منتقل کیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں