نیب نے سلمان شہباز سے متعلق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ریکارڈ حاصل کر لیا

لاہور(شاکر اعوان) منی لانڈرنگ کیس میں نیب لاہور کو سلمان شہباز سے متعلق ایف بی آر، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ریکارڈ موصول ہو گیا، پانچ بینک اکاؤنٹس سے سلمان شہباز کو 60 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار 870 روپے منتقل کیے گئے۔

 

نیب لاہور نے سلمان شہباز سے متعلق ایف بی آر، اسٹیٹ بنک اور دیگر بنکوں سے اکاؤنٹ میں منتقل ہونے والی رقوم کی تفصیلات حاصل کر لیں۔5 بنک اکاؤنٹس سے سلمان شہباز کو 60 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار 870 روپے منتقل کیے گیے، جبکہ ایک ہی نجی بنک کی مختلف برانچوں سے سلمان شہباز کو 50 کروڑ سے زاید کی رقم منتقل ہوئی۔ نیب ذرائع کے مطابق 5 بنک اکاؤنٹس ایک نجی کمپنی کے نام تھے جن میں غیر ملکی ترسیلات آتی تھیں، یہ بنک اکاؤنٹس 2004 سے 2015 کے دوران بنک اکاؤنٹس کھولے گئے۔

 

نیب نے کے ایس منی ایکسچینج، بارکلیز بنک، عثمان انٹرنیشنل ایکسچینج یو کے اور ٹی ٹی ٹی منی کارپریشن سے بھی شریف فیملی کو بھاری رقوم منتقل ہونے کا پتہ لگایا ہے۔ نیب لاہور نے آمدن سے زاید اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ سے متعلق شریف فیملی کیخلاف 3 ارب 30 کروڑ کے دستاویزی شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں