سپریم کورٹ میں نیب اپیلیں منظور، شہباز شریف، فواد حسن فواد کو نوٹس جاری

اسلام آباد(پبلک نیوز) سپریم کورٹ میں شہباز شریف اور فواد حسن فواد کی ضمانت کے خلاف نیب اپیلیں سماعت کیلئے منظور۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف پر الزامات مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ تمام ٹھیکے میرٹ پر دیئے گئے۔
 
 
جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے شہبازشریف اورفواد حسن فواد کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی اپیلوں کی سماعت کی۔ نیب وکیل نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے اور التواء کی درخواست واپس لے لی، درخواست میں مؤقف اپنایا کہ میڈیکل چیک اپ کیلے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی، بیرون ملک سے معالج نے پاکستان میں آکر چیک اپ کرنا تھا تاہم سوشل میڈیا پرغلط خبریں چلائی گئیں، اس لیے پیش ہو رہا ہوں۔
 
 
جسٹس عظمت سعید نے دلائل دینے کی ہدایت کی تو نعیم بخاری نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کی درخواست مںظورکی جو کہ سپریم کورٹ کے ضمانت سے متعلق طے کردہ اصولوں کے منافی ہے، مقدمے کے تمام میرٹ زیر بحث آچکے ہیں۔ ٹرائل میں کچھ بھی نہیں بچا، جسٹس اعجاز الاحسن نے شہباز شریف پر الزامات سے متعلق پوچھتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہائیکورٹ نے ضمانت کیس میں الزامات مسترد کرتے ہوئے قرار دیا کہ تمام ٹھیکے میرٹ پر دیئے گئے۔
 
 
وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ شہباز شریف آشیانہ سکینڈل کے ماسٹرمائنڈ ہیں، جنہوں نے کمپنی سربراہ کو گھر بلا کر ہدایات دیں۔ شہباز شریف کے فیصلوں سے احد چیمہ کا ہاتھ مضبوط ہوا، وکیل نیب نے فواد حسن فواد سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ فواد حسن فواد کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کا بھی کیس ہے، جنہوں نے راولپنڈی میں عالی شان پلازہ تعمیر کیا۔ احد چیمہ جیل میں ہو تو شہباز شریف اورفواد حسن فواد باہر کیسے رہ سکتے؟ سپریم کورٹ نے نیب کی اپیلیں سماعت کیلئے منظورکرتے ہوئے شہباز شریف اور فواد حسن فواد کو نوٹس جاری کر دیے۔ سماعت دو مئی تک ملتوی کر دی۔
عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں