نیب کی بڑی کارروائی، مریم نواز گرفتار

 

لاہور (پبلک نیوز) نیب کی جانب سے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور ان کے چچا زاد بھائی یوسف عباس کو گرفتار کر لیا گیا۔ چیئرمین نیب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم دونوں کا طبعی معائنہ کرے گی اور کل انہیں احتساب عدالت لاہور میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے چودھری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اور ان کے چچا زاد بھائی یوسف عباس کو گرفتار کر لیا گیا۔ مریم نواز اپنے والد نوازشریف سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچی تھیں جہاں سے نیب ٹیم نے انہیں حراست میں لیا۔

نیب اعلامیہ میں مریم نواز اور یوسف عباس کو چودھری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرنے کی تصدیق کر دی گئی۔ چیئرمین نیب کے حکم پر ڈاکٹرز کی ٹیم دونوں کا طبعی معائنہ کرے گی اور کل انہیں احتساب عدالت لاہور میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

واضح رہے کہ نیب نے مریم نواز کو آج طلب کر رکھا تھا اور مریم نواز کے پیش نہ ہونے کی وجہ سے انہیں گرفتار کیا گیا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں