نیب کی بڑی کارروائی، ن لیگ کے سابق وزیر کو گرفتار لیا

لاہور (مستنصر عباس) نیب نے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کر لیا ہے۔ کامران مائیکل کو آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام پر گرفتار کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے رہنما (ن) لیگ کامران مائیکل کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ نیب کراچی کی جانب سے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو گرفتار کیا گیا۔ سابق وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام پر گرفتار کیا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کامران مائیکل پر قواعد و ضوابط کے برعکس کراچی پورٹ ٹرسٹ کے پلاٹ الاٹ کرنے کا الزام ہے۔ کامران مائیکل نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔ کامران مائیکل کو ریمانڈ کے لیے کل کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

کامران مائیکل پر الزامات

کے پی ٹی میں تین کمرشل پلاٹس لینے کا الزام ہے۔

بطور وفاقی وزیر شپنگ اینڈ پورٹ اختیارات کا ناجائز استمعال کا الزام ہے۔

بطور وزیر کراچی پورٹ ٹرسٹ میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا الزام ہے (نیب نے اس کیس میں 16پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے پہلے ہی خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے)۔

پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے رشوت لینے کا الزام ہے۔

 خیال رہے کہ گرفتار ہونے والے سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ اور وزیر انسانی حقوق بھی رہے۔

احمد علی کیف  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں