نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کو گرفتار کر لیا

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کو گرفتار کر لیا۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ رات وارنٹ گرفتاری جاری کیےتھے۔ نیب کی جانب سے اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

 

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے فریال تالپور کو ایف 8 اسلام آباد زرداری ہاؤس سے گرفتار کیا۔ زرداری ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ چیئرمین نیب نے گزشتہ رات وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

 

 

نیب اعلامیہ کے مطابق فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں مقید رہیں گی۔ عزت نفس کا پہلے بھی احترام کیا گیا، آئندہ بھی خیال رکھا جائے گا۔ میڈیا سے درخواست ہے قیاس آرائیوں سے گریزکرے۔ فریال تالپور کو کل احتساب عدالت میں ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

نیب نے فریال تالپور کے طبی معانے کے لیے میڈیکل ٹیم کو بلا لیا۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں