نیب نے عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا

لاہور(پبلک نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی، حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج ہوئیں۔نیب لاہور کی ٹیم نے عدالتی فیصلے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا۔

 

ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں مزید توسیع کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد نیب کی ٹیم نے انہیں عدالت سے حراست میں لے لیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے حمزہ شہباز کے خلاف رمضان شوگر ملز اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، حمزہشہباز شریف آمدن سے زائد اثاثے، رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل جہانزیب بھروانہ نے مؤقف اپنایا کہ حمزہ شہباز کے اثاثے آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے، حمزہ اور ان کی فیملی نے منی لانڈرنگ کی ہے۔ نیب کے ایڈیشنل پراسیکیوٹر کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں عدالت نے مزید توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔ پیشی کے وقت نیب کی ایک ٹیم عدالت میں موجود تھی۔ نیب ٹیم ضمانت مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو گرفتاری کر کے نیب آفس روانہ ہو گئی۔

 

لاہور ہائیکورٹ کے باہر حمزہ شہباز کی گرفتاری پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے شدید احتجاج کیا اور خوب نعرے بازی کی۔ کمرہ عدالت میں لیگی کارکنوں کی دھکم پیل بھی ہوئی جس سے کمرہ عدالت میں شیشے ٹوٹ گئے اور دروازے کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔ جی پی او چوک مال روڈ پر ن لیگ کے کارکنوں نے احتجاج کیا، (ن) کے کارکنوں کا جی پی او چوک ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔ حمزہ شہباز کی گرفتار کے وقت کسی ہنگامی صورتحال سے نپٹنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے باہر بھاری تعداد میں رینجرز اور سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر تعینات کیے گئے تھے۔

 

حمزہ شہباز کو سخت سیکورٹی میں نیب آفس منتقل کر دیا گیا۔ حمزہ شہباز کی نیب منتقلی کے فورا بعد ابتدائی کاروائی مکمل کی جاے گی۔ حمزہ شہباز کے سیل کی صفائی ستھرائی گزشتہ روز کروا دی گئی تھی۔ حمزہ شہباز کو گھر سے کھانا منگوانے کی اجازت ہو گی۔ حمزہ شہباز کا نیب آفس میں طبی معاہنہ کیا جائے گا۔ حمزہ شہباز کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے ریمانڈ کی استدا کی جاے گئی۔

 

پبلک نیوز ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری چیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال نے جاری کی، حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری منی لانڈرنگ اختیارات سے تجاوز اور آمدن سے زاید اثاثہ جات میں جاری ہے، حمزہ شہباز کے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کی شق 34 اے کے تحت بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گیے، حمزہ شہباز کو نیب آرڈیننس کی شق 18 اے اور 24 اے کے تحت گرفتار کیا جا رہا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں