شریف فیملی کی رہائش گاہیں کرپشن کی رقم سے تعمیر کیے جانے کا انکشاف

لاہور(ادریس شیخ) شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی رہائش گاہیں کرپشن کی رقم سے تعمیر کیے جانے کا انکشاف، نیب ذرائع کے مطابق دونوں افراد نے اپنی ذاتی رہائش گاہوں کی تعمیر میں کرپشن کے ذریعے حاصل کی گئی رقم استعمال کی۔

 

نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی رہائش گاہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن منی لانڈرنگ کی رقم سے تعمیر کی گئی، 96 ایچ شہباز شریف کی اہلیہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے، ملکیت کی رقوم کے ذرائع نامعلوم ہیں، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے اہل خانہ کی جانب سے 96 ایچ کی تعمیر سے متعلق تمام ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

نیب کے مطابق حمزہ شہباز شریف بھی جوڈیشل کالونی میں اپنے 6 کنال کے گھر کی تعمیر کے اخراجات کے ذرائع بتانے میں ناکام رہے، نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے جوڈیشل کالونی میں کرپشن کی رقم سے اپنی رہائش گاہ تعمیر کی، اپنے جائز ذرائع آمدن سے تعمیر نہیں کی۔ حمزہ شہباز شریف اپنی رہائش گاہ کی تعمیر کیلئے استعمال ہونے والی رقم کی تفصیلات بتانے میں ناکام رہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں