جعلی اکاؤنٹس کیس کے 3ہزار صفحات غائب، نیب کی وضاحت سامنے آ گئی

پبلک نیوز: جعلی اکاؤنٹس کیس میں 3ہزار صفحات غائب ہونے کا ذمہ دار نیب نہیں ،جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق نیب کی وضاحت آ گئی۔ نیب نے اب تک جعلی اکاؤںٹس سے متعلق کوئی ریفرنس دائر نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس کے 3ہزار صفحات غائب ہونے کے معاملہ پر نیب کی جانب سے وضاحت جاری کر دی گئی ہے۔ نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اب تک جعلی اکاؤںٹس سے متعلق کوئی ریفرنس دائر ہی نہیں کیا گیا۔

ایف آئی اے نے بینکنگ کورٹ کراچی میں جعلی اکاؤںٹس کیس دائر کیا۔ جعلی اکاؤںٹس کیس میں نیب سپریم کورٹ کی دی ہوئی ذمہ داری پر من وعن عمل پیرا ہے۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں