نیب: شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر

اسلام آباد (پبلک نیوز) شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ پر نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

 

شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ پر نیب نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ نیب نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کردی۔

 

نیب اپیل میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کا شہباز شریف کا نام ای سی ایل سے نام نکالنے کا فیصلہ درست نہیں۔ شہباز شریف نیب کی تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ خدشہ ہے کہ شہباز شریف بیرون ملک فرار یا انڈر گراؤنڈ ہوجائیں گے۔ ملزم کی عدم دستیابی پر نیب کی تحقیقات اور کارروائی رک جائے گی۔

 

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمے کے شریک ملزم سلمان شہباز پہلے ہی بیرون ملم فرار ہوچکے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے فیصلے میں نہیں بتایا کہ شہباز شریف کے کون سے بنیادی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر شہباز شریف کا ای سی ایل میں نام بحال کیا جائے۔

حارث افضل  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں