اسحاق ڈار کے 3پلاٹوں کی قرقی کی تعمیلی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع

پبلک نیوز: احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے 3 پلاٹوں کی  فروخت  کا حکم دے دیا ہے۔ علی مصطفی ڈار، تبسم ڈار اور اسحاق ڈار کےنام ایک ایک پلاٹ ہے۔ نیب نے اسحاق ڈار کے تینوں پلاٹوں کی قرقی کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی۔

آمدن سے زائد اثاثوں  کا کیس میں احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے 3 پلاٹوں کی  فروخت  کا حکم دے دیا۔ نیب نے اسحاق ڈار کے تینوں پلاٹوں کی قرقی کی تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ جس میں کہا گیا کہ ایک پلاٹ علی مصطفی ڈار، ایک تبسم ڈار اور ایک اسحاق ڈار کی ملکیت میں ہے۔ عدالت نے 2 ،2 کنال کے تینوں پلاٹوں کے اختیارات صوبائی حکومت کو دے دیئے۔

نیب  نے رپورٹ میں مزید کہا کہ اسحاق ڈار کی گاڑیوں  کی تلاش جاری ہے۔ احتساب عدالت نے فیصلے میں سابق وزیر خزانہ کی  گاڑیاں بھی قبضے میں لینے کا حکم دیا تھا۔ اسحاق ڈار کے پاس دو مرسڈیز اور ایک کرولا گاڑی  اوران کی اہلیہ کے پاس پاکستان میں 3 لینڈ کروزر گاڑیاں ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں