نیب کا فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پبلک نیوز) نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

 

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس ہوا۔ چیرمین نیب کو آج احتساب عدالت کے فیصلہ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں سینئر قانونی ماہرین، متعلقہ ڈی جیز اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں نوازشریف کی بریت کے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے قانونی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ عدالتی نقول حاصل کرنے کے بعد مکمل تیاری، ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق نوازشریف کی بریت کے خلاف بروقت اپیل دائر کی جائے۔ چیرمین جسٹس جاوید اقبال نے پراسیکیوشن کو ہدایت کی کہ اپیل میں استغاثہ کی جانب سے تکنیکی خامیوں کو دور کیا جائے۔

حارث افضل  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں