نیب کا جعلی اکاؤنٹس کیس کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) جعلی بینک اکاؤںٹس کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، نیب نے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی سی آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے۔

 

چیئرمین جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا۔ جعلی کاؤنٹس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا۔ قومی احتساب بیورو نے اہم اجلاس میں نیب کا جعلی اکائونٹس کیس کی تحقیقات کے لیے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کر لیا۔

 

نیب اعلامیے کے مطابق ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی سی آئی ٹی کی سربراہی کریں گے، سی آئی ٹی کی براہ راست نگرانی چیئرمین نیب جاوید اقبال خود کریں گے، نیب کی کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم نے قانون کے مطابق باقاعدہ کام شروع کردیا۔ نیب نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قانون اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائی جائیں گی، میڈیا سے بھی درخواست ہے کہ جعلی اکائونٹس کیس سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔

عطاء سبحانی  9 ماه پہلے

متعلقہ خبریں