نیب کا العزیزیہ میں سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پبلک نیوز) احتساب عدالت کے العزیزیہ فیصلے میں نوازشریف کو دی گئی سزا کو بڑھانے کے حوالے سے اپیل کرنے کا فیصلہ، نیب کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کے فیصلے کی مصدقہ کاپی آج ملنے کا امکان بھی ہے۔

 

ذرائع کے مطابق احتساب بیورو (نیب) نے العزیزیہ میں سزا بڑھانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا، نیب پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے اپیل تیار کر لی گئی۔ نواز شریف کی سات سال کی سزا کو بڑھائے جانے کی اپیل کی جائے گی۔

 

نیب کے اعلی حکام سے منظوری کے بعد آئندہ ہفتے اپیل دائر کی جائے گی۔ نیب نے العزیزیہ سٹیل مل ریفرنس کے فیصلے کی مصدقہ کاپی کے حصول کیلئے بھی احتساب عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔ نیب کو العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کے فیصلے کی مصدقہ کاپی آج ملنے کا امکان ہے۔

 

درخواست کے متن میں ہے کہ نواز شریف نے اہم عہدوں پر رہتے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، سزا کم ہوئی ہے۔ استغاثہ نے 22 گواہوں اور ٹھوس شواہد سے کیس ثابت کیا۔ دوسری جانب نیب جانب سے فلیگ شپ انویسمنٹ ریفرنس کے تفصیلی فیصلہ جاری ہونے پر نواز شریف کی بریت بھی چیلنج کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

 

واضع رہے کہ احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کا فیصلہ ہوا، سابق وزیراعظم نواز شریف کو العزیزیہ اسٹیل ملز میں 7 سال قید بامشقت اور ڈیڑھ ارب روپے اور دو کروڑ پچاس لاکھ ڈالر جرمانے کی سزا سنادی گئی۔ انہیں کمراہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا تھا، جبکہ فلیگ شپ ریفرنسز میں انہیں بری کر دیا گیا تھا۔

عطاء سبحانی  7 ماه پہلے

متعلقہ خبریں