مریم نواز کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ، نیب ذرائع

 

لاہور (پبلک نیوز) مریم نواز کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نیب کی ریجنل بورڈ میٹنگ کے لیے سفارشات تیار کر لی گئیں ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں اجلاس میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 

تفصیلات کے مطابق نیب نے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے سفارشات تیار کر لیں۔ ریجنل بورڈ میٹنگ میں مریم نواز کے اثاثوں کو منجمد کرنے کی منظوری دی جائے گی۔۔

 

حتمی منظوری کے بعد مریم نواز کے ملکیتی کمپنیز کے شیئرز اور اراضی سمیت سب کچھ منجمد ہو جائے گا۔ نیب لاہور کی جانب سے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آٰف پاکستان، ایل ڈی اے اور محکمہ ایکسائز کو مراسلے بھی  لکھے جائیں گے۔

نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ متعلقہ سرکاری اداروں کو مریم نواز کے اثاثے منجمد کرنے اور منتقل نہ کرنے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ اپنے خلاف الزامات سے بریت کے بعد ہی مریم نواز اپنے اثاثے منتقل کر سکیں گی۔

احمد علی کیف  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں