چئیرمین قومی احتساب بیورو نے جاوید چودھری کو کوئی انٹر ویو نہیں دیا: نیب

اسلام آباد (پبلک نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے انٹرویو کے حوالے سے نیب کی جانب سے ایک بار پھر وضاحت دے دی گئی ہے۔

نیب کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ چئیرمین نیب نے جاوید چودھری کو کوئی انٹر ویو نہیں دیا۔ چئیرمین نیب سے جو باتیں منسوب کی گئی وہ درست نہیں۔ کالم نگار نے خود کالم میں لکھی گئی باتوں کی وضاحت کر رکھی ہے۔

وضاحت میں کہا گیا ہے کہ نیب اس معاملہ پر پہلے ہی وضاحت جاری کر چکا ہے۔ کالم میں حقائق بیان نہیں کئے گئے۔ کالم میں کچھ شخصیات اور کیسوں سے متعلق جو بیان کیا گیا وہ درست نہیں۔ نیب کی تردید  ٹی وی چینلز پر نشراور قومی اخبارات میں  شائع ہو چکی ہے۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں