عاصمہ ارباب کیخلاف کرپشن ریفرنس، اکرم درانی اور روبینہ خالد کیخلاف تحقیقات کی منظوری

اسلام آباد (پبلک نیوز) چیئرمین نیب نے عاصمہ ارباب کیخلاف کرپشن ریفرنس،سابق وفاقی وزیر اکرم درانی اور سینیٹر روبینہ خالد کیخلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں متعدد انکوائریز اور ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔

نیب اعلامیہ کے مطابق سابق وفاقی وزیر عاصمہ ارباب عالمگیر کے خلاف بدعنوانی کاریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی جب کہ سابق وائس چانسلر عبدالولی خان یونیورسٹی مردان ڈاکٹر احسان کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اکرم درانی، سینیٹر روبینہ خالد، وی سی بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری ڈاکٹر اختر بلوچ اور کوسموس پروڈکشن کی انتظامیہ کے خلاف بھی تحقیقات کی منظوری دی گئی  اور شیخ زید میڈیکل کمپلیکس لاہور کے سابق پروفیسر ڈاکٹر اجمل حسن نقوی کے خلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کے لیے احتساب سب کے لیے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں