نیب نے کھوکربرادران کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا

لاہور(مستنصر عباس) نیب نے آمدن سے زائد اثاثے کیس میں کھوکھر برادرن کی مشکالات میں مزید اضافہ کر دیا، نیب نے محمد افضل کھوکر اور سیف الملکوک کھوکر کے اثاثوں کی تفصیلا ت حاصل کرلیں۔

 

نیب نے محمد افضل کھوکھر اور سیف المکوک کھوکھر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر ایل ڈٰ ی اے، ایف بی ار سمیت دیگر اداروں سے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ نیب ذرائع کے مطابق افضل کھوکھر کے نام پر کل 295کنال 8مرلہ زمین ہےجسکی مالیت 9 کروڑ 28 لاکھ ظاہر کی گئی ہے۔ 17 کنال پر مشتمل نیاز بیگ پیلس، موضع جھیدو میں 39کنال 8مرلے زرعی زمین اور موضع مال میں 229کنال زرعی زمین ایم این اے افضل کھوکھر کے نام پر ہے۔

 

نیب کے مطابق سیف المکو کھوکھر کے نام ہر کل 902 کنال 15 مرلے کی قیمتی زمین ہے جبکہ دونون بھائیوں کے پاس کڑوروں روپے کے پرائز بانڈز اور مختلف بینکوں میں کڑروں روپے موجود ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق متعلقہ اداروں سے حاصل ہونے والے ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور جلد دونوں بھائیوں کو نیب میں طلب کر کے بیانات قلمبند کیے جائیں گے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں