نیب نے لیگی رہنماء شیخ روحیل اصغر کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا

لاہور(مستنصر عباس) نیب نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے خلاف غیر قانونی اثاثوں کی انکوائری میں تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے ایل ڈی اے ،ایف بی ار سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے جائیدادواں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

 

غیر قانونی اثاثے بنانے کے الزامات پر ایک اور لیگی رہنما نیب کے نشانے پر آگیا، نیب نے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا اور ان کی جائیدادوں کا ریکارڈ اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے ایل ڈی اے، ایف بی ار اور دیگر متعلقہ اداروں سے مراسلے کے ذریعے شیخ روحیل اصغر کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کیں ہیں۔

 

نیب کی جانب سے متعلقہ محکمہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک ہفتے میں شیخ روحیل اصغر کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیل جمع کروائی جائے۔ نیب نے شکایات موصول ہونے پر شیخ روحیل اصغر کے خلاف چھان بین شروع کی ہے اور اس سلسلسے میں لیگی رہنما ایک بار نیب میں پیش ہو کر بیان بھی ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں