نیب اسحاق ڈار کے گھر میں موجود 2قیمتی گاڑیوں کا تاحال پتہ لگانے میں ناکام

لاہور(مستنصر عباس) اسحاق ڈار کے گھر میں موجود 2 قیمتی گاڑیاں تا حال نیب کی دسترس سے باہر ہیں، نیب نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سے گاڑیاں ڈھونڈنے کے لیے مدد مانگی تھی، لیکن ایکسائز حکام تاحال کوئی معاونت نہیں کر سکے۔

 

تین ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے گھر سے کروڑوں کی مالیت کی دو قیمتی گاڑیاں اب تک نیب کی دسترس سے باہر، ایکسائز کو لکھا مراسلہ بھی کام نہ آیا۔ نیب لاہور نے اکسائز ڈیپارٹمنٹ سے گاٹیاں ڈھونڈنے کیلئے مدد مانگی تھی۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں اسحاق ڈار کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کیئے گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق گلبرگ تھری میں واقع اسحاق ڈار کی رہائشگاہ سے دو قیمتی گاڑیاں تین ماہ سے غائب ہیں۔ گاڑیوں میں مرسڈیز بینز نمبر(ایم وی-19) اور لینڈ کروزر نمبر(اے وائے-19) کی تفصیلات ایکسائز کو بھجوائی گئی تھی۔ گاڑیوں کے نمبر دوسرے صوبہ کی رجسٹریشن کی وجہ سے ایکسائز حکام گاڑیوں کی تلاش میں نیب کی معاونت نہ کر سکے۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں