پیپلز پارٹی رہنماؤں ارباب عالمگیر، عاصمہ ارباب کیخلاف نیب ریفرنسز دائر

پبلک نیوز: پیپلز پارٹی کے 2 سابق وفاقی وزراء ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب کے خلاف نیب ریفرنسز دائر کر دیئے گئے ہیں۔ دوسری طرف مالم جبہ اراضی سکینڈل میں خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نیب پشاورمیں پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے دوسابق وفاقی وزراء مشکل میں پڑ گئے۔ ارباب عالمگیر اورعاصمہ ارباب کےخلاف نیب ریفرنس دائرکردیا گیا ہے۔

ریفرنس کے مطابق دونوں رہنما 33 کروڑ 21لاکھ روپے کا رکارڈ پیش نہ کر سکے۔ نیب ذرائع کے مطابق دونوں میاں بیوی بینک ٹرانزیکشنز اور پرائز بانڈز کا رکارڈ پیش کرنے میں بھی ناکام رہے۔

دوسری طرف مالم جبہ کرپشن سکینڈل میں خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر عاطف خان نیب پشاورمیں پیش ہوئے۔ عاطف خان نے بطور گواہ نیب کو بیان رکارڈ کرایا۔

پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاطف خان نے کہا کہ بطور سینئر وزیر اراضی سے متعلق اجلاس میں شریک ہوتا رہا ہوں۔ یہ دو محکموں کے درمیان جگھڑا ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس بھی ہوا۔ جس میں جاری کیسز میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ چئیرمین نیب کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کیسز کو جلد انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے نیب کو کیسز کی پیروی تیز کرنے کی ہدایت کی۔

احمد علی کیف  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں