منی لانڈرنگ کیس: نیب کو شریف فیملی کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے

 

لاہور (پبلک نیوز) نیب لاہور نے مریم نواز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، اور نصرت شہباز کو اربوں روپے منتقل ہونے کے شواہد حاصل کر لیے۔ سلمان شہباز کو بیرون ملک سے 58 کروڑ 27 لاکھ 45 ہزار 451 روپے منتقل ہوئے۔

 

تفصیلات کے مبطابق نیب لاہور کی جانب سے شریف فیملی کی منی لانڈرنگ، غیر قانونی اثاثہ جات، بے نامی کمپنیوں سمیت مختلف کاروبار کے خلاف شواہد حاصل کر لیے گئے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز اورسلمان شہباز کو بے نامی کمپنی گڈ نیچر اور میسرز یونی ٹاس کی بے نامی کمپنیوں سے منتقل ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

نیب کو موصول دستاویزات کے مطابق سلمان شہباز کی کمپنی کے ملازم ملک مقصود کے اکاونٹ سے شریف فیملی کو 3 ارب 30 کروڑ منتقل ہوئے۔ سلمان شہباز کو بیرون ملک سے 58 کروڑ 27 لاکھ 45 ہزار 451 روپے منتقل ہوئے۔

 

نیب ذرائع کے مطابق سلمان شہباز نے کالے دھن کو سفید کرنے کے لیے مشتاق چینی اور یاسر چینی کو فرنٹ مین بنایا جبکہ حمزہ شہباز نے اپنے ملازمین اور بے نامی کمپنیوں کو استعمال کیا۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں