جوائنٹ وینچر اوپل کیس: بلاول بھٹو کو 10 روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت

اسلام آباد(پبلک نیوز) جوائنٹ وینچر اوپل کیس میں چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نیب میں پیش۔ تمام الزامات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ سوالنامہ لیا اور دس روز میں جواب دینے کی یقین دہانی کرا دی۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں ٹیم نے تفتیش کی۔

 

غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں طلبی پر سابق صدر آصف علی زرداری نے نیب پیشی سے معذرت کر لی۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری جوائنٹ وینچر کیس میں نیب اولڈ ہیڈکواٹرز میں پیش ہوئے۔ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی سربراہی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بلاول بھٹو زرداری سے آدھے گھنٹے تک تفتیش کی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے زرداری گروپ کے جوائنٹ وینچرز کی تفصیلات طلب کیں، تو بلاول بھٹو نے تمام الزامات سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔ دوران تفتیش بلاول بھٹو کو سوالنامہ تھما دیا گیا اور دس روز میں جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی گئی۔

 

دوسری جانب آصف علی زرداری نے نیب راولپنڈی میں آج پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے نیب کو درخواست دی موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ میں پیشی کے باعث پیش نہ ہو سکاعید کے بعد کی کوئی تاریخ دے دیں، پیش ہو جاؤں گا۔ ذرائع کے مطابق نیب آصف زرداری کی درخواست پر فیصلہ کرے گا۔

عطاء سبحانی  3 ماه پہلے

متعلقہ خبریں