آشیانہ اقبال اسکینڈل، نیب کو خواجہ سعد رفیق کے خلاف شواہد حاصل ہو گئے

لاہور(پبلک نیوز) آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں سابق وزیر اعلی شہباز شریف، سابق وزیراعظم کے پرنسپل فواد حسن فواد، ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے بعد سابق وزیر ریلوے بھی نیب کے مہمان بننے والے ہیں۔

 

آشیانہ اقبال پراجیکٹ اپنے منطقی انجام کے قریب پہنچ گیا، نیب لاہور نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کی الجھی گھتی کا آخری سرا تلاش کر لیا۔ نیب لاہور نے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کیخلاف آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں ملوث ہونے کے شواہد حاصل کرلیے ہیں، نیب نے خواجہ سعد رفیق کو 2 صفحات پر مشتمل سوالنامہ بھیج دیا ہے۔

 

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ، ایل ڈی اے اور کاسا ڈویلپرز سے تفتیش کی روشنی میں خواجہ سعدرفیق کیخلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور خواجہ سعد رفیق کے ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد حاصل کر لیے گیے ہیں۔

 

نیب نے جاری کیے گیے سوالنامے میں خواجہ سعد رفیق سے آشیانہ اقبال پراجیکٹ میں شہباز شریف، ندیم ضیا، فواد حسن فواد، احد خان چیمہ سے متعلق سوالات کے جوابات طلب کیے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق پراگون سٹی کے زیلی کمپنی کو ٹھیکہ دلوانے میں خواجہ سعد رفیق کا کردار مشکوک رہا ہے۔

عطاء سبحانی  1 ماه پہلے

متعلقہ خبریں