نیب کو سیٹھ عابد کے داماد مظہر رفیق کیخلاف اربوں روپے فراڈ کے ٹھوس شواہد مل گئے

لاہور (شاکر محمود اعوان) نیب لاہور نے سیٹھ عابد کے داماد مظہر رفیق کے خلاف اربوں روپے فراڈ کے ٹھوس شواہد حاصل کرلیے۔ نیب ذرائع کے مطابق ملزم نے ایم آر سکیورٹیز کے نام سے کمپنی بنا رکھی تھی جس کے زریعے اس نےسادہ لوح شہریوں سے 2 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار کا فراڈ کیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب نے کرپٹ سیاست دان، بیوروکریٹس کے بعد سادہ لوح شہریوں سے اسٹاک ایکسچینج مین اربوں روپے فراڈ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کرلیا ہے۔ نیب نے مشہور زمانہ سمگلر سیٹھ عابد کے داماد مظہر رفیق کے خلاف اربوں روپے فراڈ کے ٹھوس شواہد حاصل کر لیے ہیں۔

نیب لاہور نے مظہر رفیق کے خلاف سینکڑوں شکایات موصول ہونے پر 2017 مین انکوائری کا آغاز کیا۔ مظہر رفیق نے ایم آر سکیورٹیز کے نام سے اسٹاک ایکسچینج میں کام کرتا تھا۔ ملزم نے سادہ لوح شہریوں کو منافع کا لالچ دے کر 2 ارب 29 کروڑ 30 لاکھ 56 ہزار کا فراڈ کیا۔

نیب لاہور کو ابت ک ملزم کے خلاف نیب سے 418 متاثرہ افراد کی درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ نیب نے مظہر رفیق کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کیا تو وہ بیرون ملک فرار ہوگیا۔ متعدد بار طلب کیے جانے کے باوجود پیش ناں ہونے پر ملزم عدالت نے اشتہاری بھی قرار دلوایا جاچکا ہے۔

احمد علی کیف  3 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں