نیب نے آشیانہ اقبال اسکینڈل کے گواہان کی لسٹ تیار کر لی

لاہور(پبلک نیوز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کیلئے ایک اور بری خبر، نیب لاہور نے آشیانہ اقبال اسکینڈل کے گواہان کی لسٹ تیار کر لی، 70 سے زائد گواہان میں ایل ڈی اے، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، سی ایم سیکریٹریٹ، نجی بنکوں کے ملازمین، پی اینڈ ڈی، ایس ای سی پی اور نیب کے ماہرین شامل ہیں۔

 

پبلک نیوز کو موصول ہونے والی خصوصی دستاویزات کے مطابق آشیانہ اقبال اسکینڈل کے گواہان میں انجنیئرنگ کنسلٹنسی سروسز کے افسران، خواجہ منصور مظہر، شیخ علاء الدین، کرامت اللہ چوہدری، بشیر احمد، چوہدری لطیف کمپنی کے مالکان بھی شامل ہیں، سابق چیف انجنیئر ایل ڈی اے اسرار سعید، سابق چیف انجنیئر پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی عارف مجید بٹ، ایس ای سی پی کی جوائنٹ رجسٹرار سدرہ منصور بھی گواہان میں شامل ہیں۔

 

ایڈیشنل رجسٹرار غلام مصطفی اور پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے موجودہ اور سابق ذمہ داران اور نیب لاہور کے پروکیورمنٹ ماہر محمد زاہد اور بنکنگ ماہر رامین ہمایوں بھی احتساب عدالت میں گواہی دیں گے۔ نیب ذرائع کے مطابق تمام گواہان، احتساب عدالت میں نیب کے موقف کی تائید کریں گے۔ نیب کے مطابق کرپشن ریفرنس میں فرد جرم عائد ہونے کے بعد یہ تمام گواہان ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں گواہی ریکارڈ کروائیں گے۔

عطاء سبحانی  4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں