اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

لاہور(مستنصر عباس) نیب نے بیرون ملک فرار ہونے والے ملزموں کو وطن واپس لانے کے لئے تیاریاں پکڑلیں، نیب کا آمدن سے زائداثاثہ جات کیس کے ملزموں کو وطن واپس لانے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

نیب نے مفرور ملزموں کیخلاف کرپشن کے کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے شکنجہ کس لیا۔ نیب نے ملزموں کو وطن واپس لانے کے لئے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی ہدایات کے بعد تمام نیب بیوروز نے فرار ملزموں کی واپسی کےلیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

 

نیب ذرائع کے مطابق چند روز میں نیب وازرت داخلہ کے ذریعے انٹرپول سے باقاعدہ رابطہ کرے گا اور مفرور ملزموں کو گرفتار کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لئے اقدامات کیے جائیں گے۔ سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار، سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے اور شہباز شریف کے داماد عمران علی دیگر ملزم بیرون ملک فرار ہیں۔ احتساب عدالت نے اس سلسلے میں مفرور ملزموں کے وارنٹ بھی جاری کیے ہوئے ہیں۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں