نیب نے رمضان شوگر ملز کیس میں حمزہ شہباز کو نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا

لاہور(مستنصر عباس) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کے خلاف نیب کا گھیرامزید تنگ، نیب نے غیر قانونی اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کے ساتھ حمزہ شہباز کے خلاف مشترکہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

 

نیب کاغیر قانونی اثاثے اور رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کے ساتھ حمزہ شہباز کو بھی نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب اور ان کے بیٹے کیخلاف اثاثوں کی تفصیلات، بینک اکاونٹس اور رمضان شوگر ملز کے حوالے سے تمام مطلوبہ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ حمزہ شہباز بھی غیر قانونی اثاثے قائم کرنے کی چھان بین میں 2 بار پیش ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبر:رمضان شوگر ملز کیس: نیب نے شہباز شریف کیخلاف مزید شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئیے

نیب نے الزامات کی تفتیش کیلئے احتساب عدالت سے اجازت لی ہے کہ شہباز شریف سے جیل میں اثاثوں کے بارے پوچھ گچھ کی جاسکے گی۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین نیب کی منظوری کے بعد شہباز شریف اور ان کے بیٹے کیخلاف ریفرنس دائر کیا جائے گا۔ ذرائع نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ منظوری کے بعد دونوں باپ بیٹے کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں اور رمضان شوگر ملز کا ریفرنس اسی مہینے کے آخر میں دائر کر دیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں