کرپشن مقدمات: نیب نے آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا

اسلام آباد (فیصل ساہی) آصف علی زرداری کے لیے نئی مشکل، اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولو گراؤنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بریت کے خلاف نیب کی اپیل 3 سال بعد دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔

 

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں الجھے آصف علی زرداری کے لیے ایک اور الجھن۔ پولو گراؤنڈ اور ارسس ٹریکٹر ریفرنسز میں آصف علی زرداری کی بریت کے خلاف نیب کی اپیل 3 سال بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے باقاعدہ کاز لسٹ بھی جاری کر دی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کل نیب کی اپیل کی سماعت کرے گا۔

 

عدالت نے تمام فریقین کو نوٹسز بھی جاری کر دیئے۔ آصف علی زرداری پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری پیسے سے وزیراعظم ہاؤس میں پولو گراؤنڈ تعمیر کرایا۔ ارسس ٹریکٹرز کی خریداری کے ٹھیکے میں رشوت وصول کی۔ احتساب عدالت نے 28 مئی 2014 کو پولو گراؤنڈ ریفرنس اور اُسی سال 12 دسمبر کو ارسس ٹریکٹر ریفرنس میں بری کیا۔ نیب نے 2014 میں ہی آصف علی زرداری کی بریت کو چیلنج کیا تھا۔

عطاء سبحانی  1 روز پہلے

متعلقہ خبریں