نیب نے شہباز شریف کے 10کمپنیوں میں ملوث ہونے کے شواہد حاصل کر لیے

لاہور(پبلک نیوز) نیب نے آشیانہ اقبال پراجیکٹ کرپشن کیس کے بعد مزید 10کمپنیز میں شہباز شریف کے ملوث ہونے کے شواہد حاصل کر لیے۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف مزید 10 کیسسز میں نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

نیب نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف مزید شواہد حاصل کر لیے۔ شہباز شریف کیخلاف مزید 10 کیسسز میں نیب نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب نے لیپ ٹاپ سکیم، ملتان میٹرو، پنجاب پاور کمپنی، صاف پانی، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی، اورنج لائن ٹرین، رمضان شوگر مل، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور اختیارات سے تجاوز پر تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔

 

نیب لاہور نے لیپ ٹاپ سکیم کا ریکارڈ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب سے حاصل کر لیا ہے۔ ملتان میڑو کا سارا ریکارڈ نیب ملتان نے ریجنل آفس جمع کروایا ہے۔ پنجاب پاور کمپنی، صاف پانی، پنجاب لینڈ ریکارڈ کمپنی، پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کا ریکارڈ نیب پہلے ہی مختلف زیرالتواء کیسسز میں حاصل کر چکی ہے۔

 

شہباز شریف کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات میں ایف بی آر، ایسی ای سی پی، اسٹیٹ بنک آف پاکستان سے ریکارڈ حاصل کیا جا چکا ہے، جبکہ اختیارات سے تجاوز کرنے پر رائے ونڈ روڈ اور نواں کورٹ میں پلاٹ سے نوازنے سے متعلق انکوائری حتمی مراحل میں ہے۔

عطاء سبحانی  2 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں