نیب نے رمضان شوگرمل کے شیئر ہولڈرز کی تفصیلات حاصل کر لیں

لاہور(شاکر محمود اعوان) رمضان شوگرمل تحقیقات کے حوالے سے اہم پیش رفت، دستاویزات کے مطابق رمضان شوگر مل میں نصرت شہباز32.7فیصد شیئرز کی مالک ہیں، حمزہ شہبازچیئرمین اور45.7 فیصد شیئرز کے مالک ہیں۔

 

رمضان شوگرمل میں شریف فیملی کے لوگ کتنے فیصد شیئرہولڈرز، پبلک نیوز نے پتہ لگا لیا۔ نیب ذرائع کے مطابق رمضان شوگر مل کے شئیر ہولڈرز میں نصرت شہباز، حمزہ شہباز، سلمان شہباز، زینب سلمان سمیت متعدد افراد شامل رہے۔ رمضان شوگر مل میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز 32.7 فیصد شئیرز کی مالک ہے جن کی تعداد 46 لاکھ 17 ہزار بنتی ہے۔

نیب دستاویزات کے مطابق حمزہ شہباز چئیرمین ہونے کی حثیثت سے 45.7 فیصد شئیرز کے مالک ہیں اور شیئرز کی تعداد 64 لاکھ 41 ہزار ہے۔ رمضان شوگر مل میں عائشہ ہارون، جوریہ علی اور رابعیہ عمران 0.9 فیصد شئیرز کی مالک ہیں۔ نیب دستاویزات کے مطابق رمضان شوگر مل کے شئیرز ہولڈرز کے شئیرز میں ہر سال تبدیلی ہوتی رہی۔

 

اس کے باوجود حمزہ شہباز اور ان کی والدہ نصرت شہباز 2013ء سے 2018ء کے دوران ہر سال شئیرز ہولڈر رہے۔ نیب نے مولانا رحمت اللہ کی درخواست پر جولائی 2018 میں انکوائری کا آغاز کیا۔ رمضان شوگر مل کو فائدہ پہنچانے کے لیے پختہ نالے کی تعمیر 21 کروڑ 50 لاکھ روپے میں ہوئی، جس کی ادائیگی قومی خزانے سے کی گئی۔

عطاء سبحانی  6 ماه پہلے

متعلقہ خبریں