آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: نیب نے حمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی

لاہور(مستنصر عباس) نیب نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں لاہور سے ہائیکورٹ سے ضمانت خارج کرانے کی تیاری کر لی۔ نیب ٹیم حمزہ شہباز پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام عائد کرے گی۔

 

آمدن سے زائد اثاثے اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات پر نیب نے اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کے خلاف چارج شیٹ تیار کر لی۔ نیب پراسیکیوشن ٹیم حمزہ شہباز سے ہونے والی تحقیقات سے لاہور ہائیکورٹ کے دورکنی بینچ کو آگاہ کرے گی، نیب کی جانب سے منی لانڈرنگ کے الزمات پر گرفتار شہباز شریف خاندان کے مبینہ فرنٹ مینوں سے ہونے والی تحقیقات سے بھی عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔

 

نیب زرائع کے مطابق حمزہ شہباز پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگایا جائے گا۔ نیب کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا جائےگا لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت حاصل کرنے کے بعد نیب نے حمزہ شہباز کو متعدد بار طلب کیا، جبکہ گز شتہ طلبی پر حمزہ شہباز نے نیب کی ٹیم کو شام چھ بجے تک انتظار کرایا لیکن پیش نہیں ہوئے اور اس سے قبل بھی حمزہ شہباز نیب کی تفتیشی ٹیم سے عدم تعاون کرتے رہے۔

 

زرائع کے مطابق حمزہ شہباز سے اُن کی آمدن کے حوالے سے سولات کیے گئے، تاہم حمزہ شہباز مناسب جواب نہیں دے سکے، مشکوک ٹرانزیکشن کے حوالے سے بھی حمزہ شہباز سورس آف انکم نہیں بتا سکے، جبکہ حمزہ شہباز سے آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈنگ کے حوالے ریکارڈ طلب کیا گیا، جو کہ نامکمل دیا گیا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں