نیب نے شہباز شریف کے بعد ایک اور بڑی گرفتاری کیلئے تیاری کر لی

لاہور(پبلک نیوز) نیب نے پیراگون سٹی اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور انکے بھائی سلمان رفیق کے گرد شکنجہ کسنے کی تیاری کر لی،14 نومبر کو ضمانت خارج ہونے پر ہائیکورٹ سے ہی خواجہ برادران کو گرفتار کر لیا جائے گا۔

 

سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد نیب نے ایک اور بڑی گرفتاری کی تیاری کر لی۔ نیب نے پیراگون سٹی میں مبینہ کرپشن کے معاملے پر خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ڈی جی نیب لاہور شہزاز سلیم کے مطابق پیراگون سٹی اسکینڈل میں خواجہ برادران کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبر:خواجہ برادران کو عدالت میں ہی گرفتار کریں گے: ڈی جی نیب لاہور

خواجہ برادران نے لاہور ہائیکورٹ سے خفاظتی ضمانت کروا رکھی ہے جس کے باعث تاحال انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ ڈی جی نیب لاہور نے واضح کیا ہے کہ اگر 14 نومبر کو عدالت نے خواجہ برادران کی ضمانت خارج کر دی تو انہیں ہائیکورٹ کے باہر سے ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں