نیب نے حمزہ شہبازکے بیرون ملک اثاثوں کا کھوج لگانا شروع کر دیا

لاہور(ادریس شیخ) حمزہ شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ انکوائری، نیب تفتیش میں مزید پیش رفت، حمزہ شہباز شریف بیرون ملک بھی اربوں روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، نیب نے کھوج لگانا شروع کر دیا۔

 

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے حمزہ شہبازکے بیرون ملک اثاثوں کا کھوج لگانا شروع کر دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے کالے دھن کے 18 کروڑ 11 لاکھ روپے جعلی اعداد و شمار سے قانونی ثابت کرنے کی کوشش کی، حمزہ شہباز 2003 میں 1 کروڑ 89 لاکھ کے مالک تھے، 2017 میں 41 کروڑ سے زائد کے مالک بن گئے، 2012 سے 2015 تک لاہور میں بیش قیمتی جائیدادیں خریدیں۔

 

حمزہ شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کی رقم سے کمپنیز قائم کیں اور سرکاری اثرو رسوخ سے اربوں کمائے، 2006 سے 2011 تک حمزہ شہباز کے بنک اکاؤنٹس سے 50 کروڑ روپے جمع کروائے گئے، حمزہ شہباز نے جعلی ناموں سے غیر ملکی ترسیلات حاصل کیں، تفتیش میں سب راز فاش ہو گئے۔ نیب کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق انکوائری میں حمزہ شہباز کی گرفتاری بہت ضروری ہے۔ عدالت سے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کریں گے۔

عطاء سبحانی  1 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں