ٹھٹہ شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ آج نیب میں طلب

اسلام آباد(پبلک نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیس، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ آج نیب میں پیش ہوں گے۔ نیب نے قائم علی شاہ کو ٹھٹہ شوگر ملز اوردادو شوگر ملز کیس میں طلب کر رکھا ہے۔ دادو شوگر ملز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

 

جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا معاملہ، سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی ٹھٹہ شوگر ملز کیس کے بعد دادو شوگر ملز کیس میں بھی طلب، نیب نے سابق وزیر اعلی سندھ سے آج دادو شوگر ملز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ نیب کے نوٹس میں کہا گیا کہ قائم علی شاہ بطور وزیر اعلیٰ سندھ حکومت کے اثاثوں کے محافظ تھے۔


نیب کے مطابق قائم علی شاہ نے دادو شوگر ملز اونے پونے داموں فروخت کر کے سندھ حکومت کو نقصان پہنچایا۔ نیب نوٹس کے مطابق قائم علی شاہ کے اس اقدام سے نوڈیرو شوگر ملز کو غیر قانونی فوائد ملے۔ نیب نے قائم علی شاہ کو آج دن 3 بجے طلب کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ اگر قائم علی شاہ نیب دفتر پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی ہوگی۔ نیب نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو ٹھٹہ شوگر ملز کیس میں بھی طلب کر رکھا ہے۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں