نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خواجہ آصف کو طلب کر لیا

اسلام آباد(پبلک نیوز) سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف بھی نیب کے ریڈار پر آگئے، نیب راولپنڈی نے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو یکم اپریل کو طلب کر لیا، آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ ہو گی۔ اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی ہمراہ لانے کی نیب نے ہدایت کر دی۔

 

آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس میں نیب راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو یکم اپریل کوطلب کر لیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کو طلبی کا باقاعدہ نوٹس جاری کر دیا، نیب نے خواجہ آصف سے اثاثوں سے متعلق تفصیلات مانگ لیں، خواجہ آصف کا بیان بھی ریکارڈ کیا جائے گا، نیب کی جانب سے خواجہ آصف کو تحریری جواب کے لیے سوالنامہ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

واضع رہے کہ تحریک انصاف کے رہنماء عثمان ڈار نے نیب کو خواجہ آصف کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کی تحقیقات کیلئے خط لکھا تھا۔ خط میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ خواجہ آصف 2013ء سے اہم ترین وزارتوں پر فائز رہے ہیں، منی لانڈرنگ اور مالی بدعنوانیوں کے واضح اور دستاویزی ثبوت منظر عام پر آگئیں ہیں۔ غیر ملکی بینکوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی بے نامی منتقلی کا ریکارڈ بھی دستیاب ہے۔ خواجہ آصف نے بیرون ملک اثاثوں کے ذریعے منی لانڈرنگ کی۔

عطاء سبحانی  2 ماه پہلے

متعلقہ خبریں