نیب: آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثوں، وسیم اختر پر 36ارب کرپشن کا الزام

کراچی (پبلک نیوز) سندھ میں الیکشن سے قبل قومی احتساب بیورو اِن ایکشن، میئر کراچی اور سابق اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ، وسیم اختر پر 36ارب روپے کے فنڈز میں خورد برد اور آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام۔

 

پبلک نیوز کے مطابق الیکشن سے قبل نیب نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ سندھ کے با اثر ترین افراد کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا۔ سابق اسپیکر سندھ اسمبلی نیب کی زد میں آ گئے۔ جبکہ میئر کراچی وسیم اختر بھی نیب کے شکنجہ میں آ گئے ہیں۔ وسیم اختر پر 36ارب روپے کرپشن کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

 

 

نیب کے ریجنل ڈائریکٹر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں آغا سراج درانی کے خلاف تین انکوائریاں کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ آغا سراج درانی پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے سمیت غیر قانونی بھرتیاں ایم پی اے ہاسٹل اور سندھ اسمبلی کی نئی عمارت کی تعیمر میں خورد برد کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

4 ہفتے پہلے

متعلقہ خبریں