رمضان شوگر ملز کیس: نیب نے شہباز شریف کیخلاف مزید شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئیے

لاہور (پبلک نیوز) رمضان شوگر ملز کیس میں نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے خلاف مزید شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دئیے۔ نیب لاہور نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے رمضان شوگر مل کے لیے جاری سات کروڑ روپے کے فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف کے خلاف مزید شواہد اکٹھا کرنے آغاز کر دیا۔ نیب لاہور نے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے رمضان شوگر ملز کے لیے جاری فنڈز کی تفصیلات مانگ لیں۔ رمضان شوگر ملز کے لیے نالہ بنانے کی مد میں پانچ کروڑ مختص کیے گئے۔

بعد ازاں اس فنڈ میں دو کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا گیا جو رمضان شوگز ملز کے لیے  2 کروڑ روپے کی سپلیمنڑی گرانٹ کے طور پر جاری کیے گئے۔

نیب ذرائع کے مطابق رمضان شوگر ملز کے لیے دو کروڑ روپے سیکرٹری ہاؤسنگ نے سپلیمنڑی گرانٹ کے طور پر جاری کیے۔ نیب نے ان سب رقوم کی تفصیلات کے لیے پی اینڈ ڈی کو مراسلہ بھیجا ہے۔

احمد علی کیف  8 ماه پہلے

متعلقہ خبریں