نیب نے خواجہ آصف کیخلاف انکوائری کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پبلک نیوز) خزانے کو ساڑھے 3ارب روپے سے زائد کا ٹیکہ لگانے کا الزام پر نیب نے سابق وزیرِ خارجہ خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی۔ تحریکِ انصاف کے عبدالعلیم خان اور کیپٹن (ر) صفدر کے حلقہ میں رقم منتقلی کی بھی انکوائری ہو گی۔ فواد حسن فواد کے کیس میں بھی پیش رفت سامنے آ گئی۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کےاجلاس میں اہم فیصلہ کیے گئے۔ خواجہ آصف کے خلاف انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔ سابق وزیرِ خارجہ پر خزانے کو 3ارب 66کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ مبینہ منی لانڈرنگ پر تحریک انصاف کے علیم خان کے خلاف بھی انکوائری ہو گی۔ کیپٹن (ر) صفدر کے حلقہ میں رقم کی منتقلی پر بھی تفتیش ہو گی۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ نےغیر قانونی بھرتیوں کے الزام پر سابق وفاقی وزیر بابر غوری کے خلاف بدعنوانی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

اجلاس میں سابق ایم این اے عبد الحکیم بلوچ، سابق وزیر ظفرعلی لغاری اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں پر انکوائری کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب نیب لاہور نے فواد حسن فواد کے بھائی کو طلب کر لیا۔ وقار حسین سے پلازہ مال راولپنڈی کی تعمیر کے کنشوریم کی تفصیلات طلب کی گئیں۔ نشاط ملز چونیاں کے چیف ایگزیکٹو شہزاد سلیم نیب میں پیش ہو گئے۔ دو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ انہیں فواد حسن فواد کے بیان کی روشنی میں بلایا گیا۔

حارث افضل  1 سال پہلے

متعلقہ خبریں